سندھ اسمبلی، پاکستان پیپلز پارٹی 69 نشستوں کے ساتھ پہلے نمبر پر

 ملک میں عام انتخابات کیلئے پولنگ کے بعد نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے، سندھ اسمبلی میں اب تک کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کو برتری حاصل ہے۔الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ کے مطابق سندھ اسمبلی کی  جن نشستوں کے نتائج آگئے ہیں، جس میں 69 نشستوں پر پیپلزپارٹی کامیاب رہی، آزاد امیدوار 6، متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان 5، گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) 2 اور جماعت اسلامی ایک نشست پر کامیاب رہی۔

پی ایس1

جیکب آباد پی ایس 1 میں تمام 194 پولنگ سٹیشنز کے غیرسرکاری نتیجے کے مطابق پیپلز پارٹی کے شیر محمد مغیری 48 ہزار 384 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے ، آزاد امیدوار عبدالزاق خان 18 ہزار 115 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

پی ایس 3

پی ایس 3 جیکب آباد ، غیرسرکاری حتمی نتیجے کے مطابق آزادامیدوار میرممتازحسین خان 39ہزار500 ووٹ لے کر فاتح رہے جبکہ میراورنگزیب پنہور29ہزار 700 لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔

پی ایس 4

حلقہ پی ایس 4 کشمور 1 کے تمام 145 پولنگ سٹیشنز کا نتیجہ آگیا جس کے مطابق پیپلز پارٹی کے حاجی عبدالرؤف کھوسو 58046 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔

آزاد امیدوار میر غالب حسین خان 25758 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی ایس 5

پی ایس 5کشمور2 سے تمام 136 سٹیشنز کے غیرسرکاری حتمی نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے سردارغلام عابد 31ہزار 132 ووٹ لے کر کامیاب جبکہ جمیعت علمائے اسلام پاکستان کے رب نواز 21ہزار 052 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پرہیں۔

پی ایس6

پی ایس 6 کشمور 3 میں تمام 124 پولنگ سٹیشنز کے غیرسرکاری حتمی نتیجے کے مطابق پیپلز پارٹی کے محبوب علی خان بجارانی 86 ہزار 365 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے، جے یو آئی ایف کے عبدالقیوم 9945 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی ایس 9

حلقہ پی ایس 9 شکارپور 3 کے تمام پولنگ سٹیشز کا غیر سرکاری  نتیجہ آگیا، پیپلز پارٹی کے آغا سراج درانی 63760 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے، جے یو آئی ایف کے رشد اللہ شاہ 25634 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
پی ایس 10

صوبائی اسمبلی کے حلقے پی ایس 10 لاڑکانہ 1 میں  غیر سرکاری نتیجے میں پاکستان پیپلز پارٹی کی فریال تالپورکامیاب ہوگئیں۔

غیر سرکاری حتمی نتیجے کے مطابق پی ایس 10 لاڑکانہ 1 کے تمام 203 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج میں پیپلز پارٹی کی فریال تالپور 85917 ووٹ لے کر کامیاب ہوئیں، جے یو آئی ایف کے کفایت اللہ 18475 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی ایس11

پی ایس11 لاڑکانہ 2 میں تمام 174 پولنگ سٹیشنز کے غیرسرکاری حتمی نتیجے کے مطابق پیپلز پارٹی کےجمیل احمدسومرو 41 ہزار 158 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔

پی ایس 12

پی ایس 12 لاڑکانہ 3 میں تمام 168 پولنگ سٹیشنز کے غیرسرکاری  نتیجے کے مطابق پیپلز پارٹی کے سہیل انور سیال 54 ہزار 77 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔

جی ڈی اےکے معظم خان عباسی 31 ہزار 850 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی ایس 16

پی ایس 16 قمبر شہداد کوٹ 3 کے 147 پولنگ سٹیشنز کے غیر سرکاری حتمی نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے سردار خان چانڈیو 38057 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔

آزاد امیدوار محمد علی ہاکرو 12581 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
پی ایس20

گھوٹکی 3 پی ایس20 میں غیر سرکاری حتمی  نتائج کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوارسردارمحمد بخش مہر نے 87 ہزار431ووٹ لے کر فتح اپنے نام کی جبکہ جے یو آئی ف کے امیدوارمحمد اسحاق لغاری 9ہزار401 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پررہے۔

پی ایس 21

پی ایس 21 گھوٹکی 4میں تمام 182 پولنگ سٹیشنز کے غیرسرکاری وحتمی نتیجے کے مطابق پیپلز پارٹی کے علی نواز مہر 63758 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔

جے یو آئی ایف کے غلام علی عباس 29273 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی ایس 22

سندھ کی صوبائی اسمبلی کے حلقے پی ایس 22 سکھر 1 میں  غیر سرکاری حتمی  نتیجے میں پاکستان پیپلز پارٹی کے اکرام اللہ کامیاب ہوگئے،  پی ایس 22 سکھر 1 کے تمام145 پولنگ سٹیشنز کے نتائج میں پیپلز پارٹی کےاکرام اللہ 41828 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔

پی ایس 24

پی ایس 24 سکھر 3 کے تمام 167 پولنگ سٹیشنز کے غیر سرکاری حتمی نتیجے کے مطابق پیپلز پارٹی کے فرخ احمد شاہ 41235 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔

آزاد امیدوار مبین احمد 19622 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
پی ایس 26

خیر پور کے حلقہ پی ایس 26 میں  غیر سرکاری حتمی نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی کے امیدوار قائم علی شاہ 47ہزار234 ووٹ لے کامیاب قرار پائے جبکہ ان کے مدمقابل جی ڈی اے کے امام بخش 19ہزار567ووٹ لے کر دوسرے نمبر پررہے۔

پی ایس 27

سندھ کی صوبائی اسمبلی کے حلقے پی ایس 27 خیر پور میں غیر سرکاری حتمی نتیجے میں پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار ہالار وسان کامیاب ہوگئے۔

 پی ایس 27 خیر پور 2 کے تمام 145 پولنگ سٹیشنز کے نتائج میں پاکستان پیپلز پارٹی کے ہالار وسان 91131 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں، جے یو آئی ایف کے محمد شریف بررو 10734 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی ایس 32

پی ایس 32 نوشہرو فیروز 1 کے تمام 171 پولنگ سٹیشنز کے غیر سرکاری حتمی نتیجہ کے مطابق پیپلز پارٹی کے سید سرفراز حسین 31148 ووٹ لے کرکامیاب ہوگئے۔

جی ڈی اے کے زوہیب علی شاہ 12052 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی ایس 33

پی ایس 33 نوشہرو فیروز 2 کے تمام 188 پولنگ سٹیشنزکے غیر سرکاری حتمی نتیجے کے مطابق پیپلز پارٹی کے سید حسن علی شاہ 60617 ووٹ لے کرکامیاب ہوگئے۔

پی ایس 34

حلقہ پی ایس 34 نوشہرو فیروز 3 کے تمام 182 پولنگ سٹیشنز کے نتیجے کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے ممتاز علی چانڈیو52385ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے، جی ڈی اے کے شاہنواز جتوئی 46442 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی ایس35

پی ایس 35 نوشہرو فیروز 4 کے تمام 169 پولنگ سٹیشنز کے غیر سرکاری حتمی نتیجے کے مطابق پیپلز پارٹی کے ضیاءالحسن 79744 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے، جی ڈی اے کے مسرور احمد جتوئی 29529 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی ایس 43

پی ایس 43 سانگھڑ 4 کے تمام 190 پولنگ سٹیشنز کے غیر سرکاری حتمی نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے پارس ڈیرو 67 ہزار 851 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔

گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے نیاز حسین 23 ہزار 869 لےکر دوسرے نمبر پر ہیں۔

پی ایس 57

سندھ کی صوبائی اسمبلی کے حلقے پی ایس 57 مٹیاری 2 میں  غیر سرکاری حتمی نتیجے میں پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار مخدوم فخر زمان 52175 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔

گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے سید جلال شاہ 44 ہزار 873 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

پی ایس 59

سندھ کی صوبائی اسمبلی کے حلقے پی ایس 59 ٹنڈو اللہ یار 2 میں غیر سرکاری حتمی نتیجے میں پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار امداد علی پتافی کامیاب ہوگئے۔

پی ایس 59 ٹنڈو اللہ یار 2 کے تمام 155 پولنگ سٹیشنز کے نتائج میں پاکستان پیپلز پارٹی کے امداد علی پتافی 62 ہزار 771 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے، گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے محمد حسن 29 ہزار 325 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

پی ایس 61

حیدرآباد2 کے حلقہ پی ایس 61 میں غیر سرکاری حتمی نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی کے شرجیل انعام میمن 63079 ووٹ لیکر کامیاب قرارپائے جبکہ ان کے مد مقابل جے یو آئی ف کے امیدوار سعید احمد تالپور 11367 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پررہے۔

پی ایس68

بدین پی ایس68 میں غیر سرکاری حتمی نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی کے امیدوارمحمد ہالیپوٹو 63 ہزار348 ووٹ لے کامیاب قرار پائے جبکہ ان کے مدمقابل کے گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے منصور علی14ہزار203 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پررہے۔

پی ایس 77

پی ایس 77 جامشورو سے غیر سرکاری حتمی نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی کے سید مراد علی شاہ 74613 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے، جی ڈی اے کے روشن علی 10268 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی ایس 78

جامشورو2 پی ایس 78 میں غیر سرکاری حتمی نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی سکندر علی شورو 51ہزار 188 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ سید منیر حیدر شاہ10 ہزار850 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی ایس 86

پی ایس 86 ملیر 3 میں تمام62 پولنگ اسٹیشنز کے غیرسرکاری وحتمی نتیجے کے مطابق پیپلز پارٹی کے عبدالرزاق راجہ 15017 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ مسلم ليگ ن کے محمد یعقوب 6633 ووٹ لیکردوسرے نمبر پر رہے۔

پی ایس 87

حلقہ پی ایس 87 ملیر 4 کے تمام 75 پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے محمود عالم جاموٹ 19220 ووٹ لے کر کامیاب رہے۔

آزاد امیدوار طاؤس خان 7703 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

 پی ایس 88

پی ایس 88 ملیر 5 کے تمام 92 پولنگ اسٹیشنز کا غیر سرکاری حتمی نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار اعجاز خان 17580 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے، پیپلز پارٹی کے مزمل شاہ 12762 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی ایس 89

پی ایس 89 ملیر 6 کے تمام پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے محمد سلیم 25326 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔

آزاد امیدواراحسن خٹک 15768 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی ایس 90

پی ایس 90 کراچی کورنگی 1 کے تمام 128 پولنگ سٹیشنز کا غیر سرکاری نتیجہ آگیا جس کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے شارق جمال 35609 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔

آزاد امیدوار وقاص اقبال 32664 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی ایس 91

پی ایس 91 کراچی کورنگی 2 کے تمام 94 پولنگ سٹیشنز کے غیر سرکاری حتمی  نتیجے کے مطابق جماعت اسلامی کے محمد فاروق 23499 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے، آزاد امیدوار عابد جیلانی 22732 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی ایس 95

پی ایس 95 کورنگی 6 سے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرنز کے 66 پولنگ سٹیشنز کے غیر سرکاری حتمی نتیجے کے مطابق فاروق اعوان 16ہزار386 ووٹ لے کر کامیاب جبکہ آزاد امیدار راجہ اظہر خان 11ہزار027 لے کر دوسرے نمبرپرہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں