کراچی (سی این پی )پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں فروری کے آخری کاروباری روز رجحان مثبت رہا۔ 100 انڈیکس آج 875 پوائنٹس اضافے سے 64 ہزار 578 پر بند ہوا ہے۔بازار میں آج 42 کروڑ 40 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 17 ارب روپے سے زائد رہی۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن آج 83 ارب روپے بڑھی ہے۔کاروبار کے اختتام پر مارکیٹ کیپٹلائزیشن 9 ہزار 225 ارب روپے ہے۔دوسری جانب انٹربینک تبادلہ میں فروری کے آخری روز ڈالر مہینے کی کم ترین سطح پر بند ہوا ہے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک تبادلہ میں فروری کے آخری کاروباری دن میں ڈالر کا بھاؤ ایک پیسہ کم ہوکر 279 روپے 11 پیسے پر بند ہوا ہے۔انٹربینک میں ماہ فروری میں ڈالر کا بھاؤ 39 پیسے کم ہوا ہے۔ مرکزی بینک کے اعداد کے مطابق فروری میں ڈالر کی بلند ترین اختتامی قیمت 279 روپے 57 پیسے رہی۔ فروری میں ڈالر کی کم ترین سطح 279 روپے 11 پیسے رہی۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 282 روپے 4 پیسے برقرار ہے۔
بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری کے 2 پہلو ہیں، مولانا فضل الرحمان
وزیر اعلیٰ پنجاب سے کورین سفیر کی ملاقات، دونوں ممالک کے باہمی تعاون کی ضرورت پر زور
زہر خورانی سے خاتون سمیت 3 بچیاں جاں بحق
آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم زیادہ تر خشک اور گرم رہے گا
پاکستان کا مستقبل روشن ہے اورخطے کا اگلا ٹیک حب بننے کی جانب گامزن ہے،مسعودخان
باردانہ کے حصول میں مشکلات دور کرنے کیلئے قومی غذاتی تحفظ کمیٹی قائم
کالعدم تنظیم کے دہشتگرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
سعودی سرمایہ کاروں کا وفد آج پاکستان پہنچے گا
وزیراعظم اور بلاول کی اہم ملاقات، پیپلزپارٹی کا وفاقی حکومت میں شامل ہونے کا فیصلہ
دہشتگردوں کے ٹھکانے تباہ، 6 شدت پسند ہلاک