چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کی دئبی میں جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈز کے چیئرمینز سے ملاقات

لاہور (سی این پی )چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے دئبی میں آئی سی سی اجلاس کی سائیڈ لائن پرجنوبی افریقہ کرکٹ بورڈ کے چئیرمینلاسن نیڈوو (Mr Lawson Naidoo)اور نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈکے چیئرمین راجر ٹوسے (Mr Roger Twose)سے ملاقات کی ۔ملاقات میں پاکستان میں فروری میں تین ملکی کرکٹ ٹورنامنٹ کوُحتمی شکل دی گئی۔ ٹرائی سیریز ٹورنامنٹ پاکستان۔ جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کھیلیں گے ۔ملاقات میں ٹرائی سیریز کرکٹ ٹورنامنٹ پاکستان میں کرانے کے معاملات کو حتمی شکل دی گئی۔

چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ ٹرائی سیریز کرکٹ ٹورنامنٹ کھیلنے جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیمز جنوری کے آخر میں پاکستان آئیں گی ۔چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈز کے چیئرمینز کو بھی پاکستان کے دورے کی دعوت دی۔ چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ ٹرائی سیریز کرکٹ ٹورنامنٹ پاکستان میں کئی برس بعد ہو گی۔ پاکستان میں ٹرائی سیریز کرکٹ ٹورنامنٹ کھیلنے پرجنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈز کے چیئرمینز کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔پی سی بی کی کاوشوں سے چیمپئنز ٹرافی کو بھی آئی سی سی کے ایجنڈے میں شامل کیا گیا۔ چیمپئنز ٹرافی فروری میں پاکستان میں ہو گی اوردنیا کے کرکٹ کھیلنے والے پہلے 8ملک چیمپئنز ٹرافی میں حصہ لیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں