سابق ٹیسٹ کرکٹر سعید احمد انتقال کر گئے

لاہور(سی این پی ) پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر سعید احمد طویل علالت کے بعد لاہور میں انتقال کرگئے ہیں۔اہلِ خانہ کے مطابق مرحوم کے بیٹے کی دبئی سے آمد کے بعد نماز جنازہ کا اعلان کیا جائے گا، مرحوم سعید احمد نے پاکستان کی طرف سے 41 ٹیسٹ کھیلے، جن میں 5 سنچریوں اور 16 نصف سنچریوں کی بدولت سے 2991 رنز بنائے۔مرحوم نے 1958 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو کیا تھا اور آخری ٹیسٹ 1973 میں آسٹریلیا کے خلاف میلبرن میں کھیلا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں