لاہور(سی این پی )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کا اہم اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں کھلاڑیوں اور طلبا پر مشتمل سپورٹس ایڈوائزری کونسل بنانے کا فیصلہ کیا گیا، اجلاس میں 91 حلقوں میں کثیر المقاصد سپورٹس گرائونڈز بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا جبکہ کھیلوں کے فروغ اور ٹریننگ کیلئے ملکی اور غیر ملکی کوچز کی خدمات لی جائینگی، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ زمانہ طالب علمی میں بیس بال ٹیم کی کپتان تھی، ان کا کہنا تھا کہ کھیلوں کی بحالی کیلئے بڑے پیمانے پر اقدامات کی ضرورت ہے، مریم نواز نے کہا کہ نوجوان نسل کو مواقع ملیں تو وہ کبھی بھی نشہ کی طرف راغب نہیں ہونگے، ان کا مزید کہنا تھا کہ کھیلوں کے انفراسٹرکچر کو فوری طور پر بحال کیا جائے گا جبکہ ہاکی جو ہمارا قومی کھیل ہے کے مقابلے کرائے جائینگے، اجلاس میں سپورٹس ڈیپارٹمنٹ میں سپیشل پلاننگ یونٹ کا قیام گھوسٹ ملازمین کی شناخت کیلئے بائیو میٹرک حاضری سسٹم بھی لانے کا فیصلہ کیا گیا، اجلاس میں پنجاب سپورٹس بورڈ کی تشکیل نو، انسٹی ٹیوٹ آف سپورٹس سائنس کے قیام کی بھی تجویز دی گئی، اجلاس میں دو ارب روپے کی لاگت سے سپورٹس انڈومنٹ فنڈ کے قیام کا بھی فیصلہ کیا گیا۔
وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پہنچ گئے
عاصمہ جہانگیر کانفرنس، جرمن سفیر کی تقریر کے دوران فلسطین کے حامی شخص کا احتجاج
سولر پینل پرفکسڈ ٹیکس کی کوئی سمری حکومت کو نہیں بھیجی، پاور ڈویژن
وزیر اعلیٰ مریم نواز کا صوبے میں صفائی انتظامات پر تحفظات کا اظہار
چیف جسٹس فائز عیسیٰ قاضی کی اہلیہ کے ہمراہ مزار قائد پر حاضری
وزیراعظم آج سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پہنچیں گے
سپریم کورٹ کا ملک بھر سے سڑکوں اور فٹ پاتھوں سے تجاوزات ختم کرنے کا حکم
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری معطل
بجلی چوری میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، مزید 3 ملزمان کو گرفتار
ضمنی انتخابات میں کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری