اسٹیٹ بینک کی حکومتی قرض سے متعلق رپورٹ، پہلی سہ ماہی میں1461ارب قرض لیا

کراچی(سی این پی) اسٹیٹ بینک نے وفاقی حکومت کے قرض سے متعلق رپورٹ جاری کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے پہلی سہ ماہی میں1461ارب قرض لیا، ماہ ستمبر کے اختتام پر قرضوں کا حجم33247.9ارب ہوگیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ترجمان اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے پہلی سہ ماہی میں1461ارب قرض لیا جس کے بعد ماہ ستمبر کے اختتام پر قرضوں کا حجم33247.9ارب ہوگیا ہے۔ستمبر2018سے ستمبر2019تک5730ارب قرض لیا جاچکا ہے، اسٹیٹ بینک کے مطابق ستمبر2019 تک حکومت کا مقامی قرض22649 ارب روپے ہے، ستمبر2019تک ملکی بیرونی قرض10598 ارب روپے ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل اسٹیٹ بینک نے30جون2018کو ختم ہونے والے مالی سال کی معاشی جائزہ رپورٹ میں کہا ہےکہ گزشتہ مالی سال ترقی کا ہدف6.2فیصد کے مقابلے میں3.3 فیصد رہا۔زراعت کے شعبے میں شرح نمو اعشاریہ8فیصد رہی جبکہ صنعتی شرح نمو 1اعشاریہ4فیصد رہی۔اسٹیٹ بینک جائزہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال مہنگائی کی شرح7اعشاریہ3فیصد رہی۔ جاری کھاتوں کا خسارہ4اعشاریہ8فیصد رہا جبکہ مالیاتی خسارہ8اعشاریہ9فیصد رہا۔رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ گزشتہ مالی سال معاشی شرح نمو9سال کی کم ترین سطح پر رہی،گزشتہ مالی سال کے دوران شرح سود میں اضافہ ہوا، بجلی، گیس مہنگی ہوئی جس کے باعث گزشتہ سال مہنگائی چار سال بعد اپنے ہدف سے زائد رہی۔اس کے علاوہ گزشتہ مالی سال معاشی سست روی سے گھریلو اخراجات میں کٹوتی دیکھی گئی اور دیہی اور شہری آمدنی میں کمی واقع ہوئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں