کنگنا رناوت بی جے پی کے ٹکٹ سے الیکشن لڑیں گی

ممبئی (سی این پی )بولی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت بھارت میں 19اپریل 2024 کو ہونے والے عام انتخابات میں الیکشن لڑ کر اپنے سیاسی کیریئر کا آغاز کرنے والی ہیں۔بھارتی ویب سائٹ انڈیا ٹوڈے کے مطابق بھارتیا جنتا پارٹی (بی جے پی) کی جانب سے لوک سبھا کے انتخابات کے لیے 111 امیدواروں کی فہرست جاری کی جس میں اداکارہ کنگنا رناوت کا نام بھی شامل تھا۔

کنگنا رناوت اپنی جائے پیدائش ہماچل پردیش حلقے سے پی جے پی کے تخت پر لوک سبھا کا الیکشن لڑیں گی۔بی جے پی کی جانب سے ٹکٹ ملنے پر کنگنا رناوت نے پارٹی کا شکریہ ادا کیا اور اسے ایک اعزاز قرار دیا۔کنگنا کے سیاست میں آنے کی افواہیں اس وقت سے گردش کر رہی تھیں جب انہوں نے گزشتہ ہفتے کو بی جے پی کے نیشنل پریزیڈنٹ جے پی نڈا سے ملاقات کی تھی۔کنگنا نے پہلے بھی کچھ میڈیا انٹرویوز میں سیاست میں آنے کا اشارہ دیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں