حلقہ خواتین جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی کے زیراہتمام 370 مقامات پر دورہ قرآن کا سلسلہ جاری

راولپنڈی(سی این پی) رمضان نزول قرآن کا مہینہ ہے اسی مہینے میں اللہ تعالی کی آخری کتاب قرآن نازل کی گئی جو قیامت تک انسانوں کے لیےاللہ تعالی کی رحمت اور ہدایت و رہنمائی کا سرچشمہ ہے ۔
رمضان المبارک میں دورہ قران سنت نبوی ہے اسی روایت کے تحت حلقہ خواتین جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی نے امسال بھی قرآن کی تعلیمات کو عام کرنے کے لیے 370 مختلف مقامات پرخواتین میں دین اسلام اور قرآن کا فہم عام کرنے کے لیےدورہ قرآن کا اہتمام کیاہے جہاں پر خواتین کی ایک بڑی تعداد قرآن کی تعلیمات سے مستفید ہو رہی ہیں اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات ہے اور قرآن الہی احکامات کا مجموعہ ہے جس پہ عمل کرنے میں ہی دنیا اور آخرت کی کامیابی کا انحصار ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں