چینی انجینئرز کی گاڑی پر خود کش حملہ، 5 چینیوں سمیت 6 ہلاک

شانگلہ (سی این پی )خیبرپختونخوا کے ضلع شانگلہ کے علاقے بشام میں  خودکش حملہ آور نے بارود سے  بھری گاڑی چینی انجینیئرز کی گاڑی سے ٹکرادی جس کے نتیجے میں 5  چینیوں سمیت 6 افرا د ہلاک ہوگئے۔ڈی آئی جی مالاکنڈ کے مطابق گاڑی اسلام آباد سےکوہستان جارہی تھی۔ چینی انجنیئرز اسلام آباد  سے داسوکیمپ میں جا رہے تھے۔خودکش حملے میں پانچ چینی باشندوں سمیت 6 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ خودکش حملے میں ہلاک  ہونے والوں میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔ڈی آئی جی مالاکنڈ نے بتایا ہےکہ حملہ آوروں نے بارود سے بھری گاڑی  چینی مسافروں کی گاڑی سے ٹکرائی۔

چینی مسافروں کی گاڑی کا ڈرائیور زخمی ہوا  جسے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔واقعےکے بعد علاقےکو سکیورٹی فورسز  نےگھیرے میں لے لیا ہے، سکیورٹی فورسز کا بشام میں سرچ آپریشن جاری ہے۔ شاہراہ قراقرم بشام اور کوہستان کے درمیان آمدورفت کےلیے بند کردی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں