پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان، پاکستان روپیہ بھی تگڑا ہونے لگا

کراچی (سی این پی )پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت دن رہا جس میں 100 انڈیکس 380 پوائنٹس اضافے سے 65 ہزار 906 پر بند ہوا۔ کاروباری دن میں 100 انڈیکس 496 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا اور 100 انڈیکس کی بلند ترین سطح 65 ہزار 980 رہی۔ بازار میں آج 30 کروڑ 37 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 12 ارب روپے سے زائد رہی۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 53 ارب روپے بڑھ کر 9 ہزار 265 ارب روپے ہے۔کاروباری دن میں پی آئی اے بورڈ آف ڈائریکٹر نے کمپنی کی نجکاری کی منظوری بھی دی۔

دوسری جانب انٹربینک میں روپےکی قدر  بڑھنےکا سلسلہ آج بھی برقرار  رہا۔انٹربینک میں آج پاکستانی روپےکے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں معمولی کمی ہوئی ہے۔انٹربینک میں کاروبار کے اختتام  پر ڈالر 5  پیسے کم ہو کر 278 روپے 8 پیسےکا ہوگیا ہے۔انٹربینک میں گزشتہ  روز  ڈالر 278  روپے 13 پیسے  پر بند ہوا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں