روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی

کراچی (سی این پی ) انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ برقرار ہے۔کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 8 پیسے کی کمی دیکھنے میں آئی ہے جس کے ساتھ انٹربینک میں ڈالر 278 روپے پر بند ہوا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 8 پیسے پر بند ہوا تھا۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر بغیر کسی تبدیلی کے 281 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں