پک اپ گاڑی گہری کھائی میں گرنے سے 8 افراد جاں بحق

بونیر(سی این پی )بونیر کے علاقے چغرزی پاندھیڑ میں پک اپ گاڑی گہری کھائی میں گرنے سے 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس ذرائع کے مطابق بدقسمت گاڑی سواڑی بازار سے شاہی جارہی تھی، بریک فیل ہو کر ڈرائیور سے بے قابو ہوکر کھائی میں جاگری، جاں بحق ہونے والے تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔

حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں 5 خواتین، دو بچے اور ایک ڈرائیور شامل ہے، اطلاع پر پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں