آل پاکستان رمضان کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ کے مقابلے اسلام آباد میں جاری

اسلام آباد (سی این پی ) آل پاکستان رمضان کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ کے مقابلے اسلام آباد میں جاری ہے، وویمنز کیٹگری میں آرمی جبکہ مینز ڈیپارٹمنٹل مقابلوں میں واپڈا اور نیوی نے کامیابیاں حاصل کرلی ۔ فیڈرل باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری اوج ظہور کے مطابق پاکستان سپورٹس بورڈ کے تعاون سے پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن ک سرپرستی میں پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں منعقدہ ایونٹ کے پہلے روز خواتین کے مقابلوں میں آرمی نے اے کے واٸٹ کیخلاف شاندار کھیل کی بدولت 3-16پواٸنٹس سے کامیابی حاصل کی ۔ آرمی کی آمنہ محسن نے 6اور ایمن ریاض نے چار پواٸنٹس سکور کٸے ۔ دوسرے میچ میں لاٸیکنز اے نےفرحانہ ناز کے پانچ اور فریحہ مشتاق کے تین پواٸنٹس کی بدولت لاٸیکنز جونیٸرز کیخلاف 2-11پواٸنٹس سے کامیابی حاصل کی جبکہ تیسرے میچ میں لاٸیکنز بی نے اے کے پرپل کو 2-6پواٸنٹس شکست دی۔مینز ڈیپارٹمنٹل مقابلوں میں واپڈا گرین کی آرمی بلیو کیخلاف 11-21پواٸنٹس سے کامیابی کی ۔ واپڈا کے زین الحسن نے گیارہ، زاہد عارف نے پانچ پواٸنٹ سکور کٸے۔ دو

اپنا تبصرہ بھیجیں