ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی

کراچی (سی این پی )اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کے نئے اعداد و شمار جاری کر دیے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 29 مارچ کو   ختم ہوئے ہفتے میں4.87 کروڑ  ڈالرکم ہوئے۔

اسٹیٹ بینک کی رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 29 مارچ تک 13 ارب 37 کروڑ 89 لاکھ ڈالر  رہے۔رپورٹ کے مطابق اسٹیٹ بینک کے ذخائر 1.85 کروڑ ڈالر اضافے سے 8.04 ارب ڈالر رہے جب کہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 6.72 کروڑ ڈالر کم ہوکر 5.33 ارب ڈالر رہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں