پاکستان سٹاک مارکیٹ نے نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے 69 ہزار پوائنٹس کی حد بھی عبور کر لی

کراچی (سی این پی )سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونے کے ساتھ ہی پاکستان سٹاک مارکیٹ نے نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے 69 ہزار پوائنٹس کی حد بھی عبور کر لی۔کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے دوران سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان دیکھنے میں آیا ہے۔

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 1203 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 100 انڈیکس 69 ہزار 619 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔واضح رہے کہ 4 اپریل کو سٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس 660 پوائنٹس اضافے کے بعد 68 ہزار 416 پوائنٹس کی نئی بُلند ترین سطح پر بند ہوا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں