آرمی چیف کا قومی کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں افطار ڈنر

راولپنڈی (سی این پی )جنرل سید عاصم منیر چیف آف آرمی اسٹاف نے آرمی ہاؤس راولپنڈی میں پاکستان کرکٹ ٹیم  کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا  اہتمام کیا۔ یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے کاکول، ایبٹ آباد میں آرمی سکول آف فزیکل ٹریننگ کیمپ میں جسمانی تربیت حاصل کی جس کا اختتام ہو گیا ہے۔

افطار میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی سمیت پی سی بی حکام نے بھی شرکت کی۔آرمی چیف نے کھلاڑیوں سے بات کرتے ہوئے ان کی مستقبل کی کوششوں میں نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

کرکٹرز نے کاکول میں فراہم کی گئی بہترین تربیت اور پاکستان میں کھیلوں کی حمایت میں فوج کے کردار پر آرمی چیف  کا شکریہ ادا کیا۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں