دورہ پاکستان سے قبل نیوزی لینڈ کے دو کھلاڑی ان فٹ ہور ٹیم سے باہر

ویلنگٹن (سی این پی )نیوزی لینڈ کے 2 اہم کھلاڑی فن ایلن اور ایڈم ملنے پاکستان کے خلاف آئندہ ہفتے سے شروع ہونے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر ہو گئے اور ان کی جگہ وکٹ کیپر ٹام بلنڈل اور آل راؤنڈر زیک فولکس کو شامل کرلیا گیا۔پاکستان کے دورے سے قبل نیوزی لینڈ کے فن ایلن اور ایڈم ملنے ٹریننگ کے دوران انجری کا شکار ہوگئے تھے جس کے باعث دونوں ٹیم سے باہر ہوگئے۔

24 سالہ بلے باز فن ایلن کمر کی انجری کا شکار ہوئے تھے جبکہ 31 سالہ فاسٹ باؤلر ایڈم ملنے کو ٹخنے میں چوٹ آئی۔بعدازاں دونوں کھلاڑیوں کی جگہ وکٹ کیپر ٹام بلنڈل اور آل راؤنڈر زیک فولکس کو شامل کرلیا گیا ہے۔

یہ پہلا موقع ہے جب زیک فولکس اسکواڈ کا حصہ بنے ہیں جبکہ ٹام بلنڈل اس سے قبل گزشتہ سال پاکستان کا دورہ کر چکے ہیں۔یاد رہے کہ پاکستان 18 اپریل کو راولپنڈی میں شروع ہونے والے 5 ٹی ٹوئنٹی میچوں کے لیے نیوزی لینڈ کی میزبانی کرے گا، دونوں ٹیموں کا اعلان کیا جاچکا ہے۔

نیوزی لینڈ کے ہیڈ کوچ گیری سٹیڈ نے کہا کہ ’ہم فن ایلن اور ایڈم ملنے پاکستان کے دورے سے قبل ہی انجری کا شکار ہوگئے ہیں‘۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ ورلڈ کپ کے بعد سے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کے لیے دونوں مضبوط کھلاڑی تھے۔نیوزی لینڈ نے جنوری 2024 میں پاکستان کے خلاف 5 میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں 1-4 سے کامیابی حاصل کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں