پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے میچ آفیشلز کے ناموں کا اعلان

لاہور(سی این پی )پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کے لیے میچ آفیشلز کے ناموں کا اعلان کردیا ہے۔

یہ سیریز 18 سے 27 اپریل تک راولپنڈی اور لاہور میں کھیلی جائے گی۔

احسن رضا اور علیم ڈار سمیت پانچ امپائرز سیریز کے میچز سپر وائز کریں گے جن میں آصف یعقوب، راشد ریاض اور فیصل آفریدی بھی شامل ہیں۔

زمبابوے کے اینڈی پائی کرافٹ آئی سی سی کے میچ ریفری کی حیثیت سے اپنے فرائض انجام دیں گے۔

67 سالہ پائی کرافٹ 144 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں ریفری کی ذمہ داریاں نبھاچکے ہیں اور پانچوں میچوں میں ذمہ داری نبھاکر وہ سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں میں میچ ریفریرز کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آجائیں گے۔ اسوقت نیوزی لینڈ کے جیف کرو 175 اور سری لنکا کے رنجن مدوگالے 145 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں میں میچ ریفری کے فرائض انجام دے چکے ہیں۔

49 سالہ احسن رضا اسوقت آئی سی سی کے امپائرز کے ایلیٹ پینل میں شامل ہیں اور انہیں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کی تاریخ میں سب سے زیادہ 74 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں میں فیلڈ امپائرنگ کا اعزاز حاصل ہے۔

55 سالہ علیم ڈار جو آئی سی سی کے ایلیٹ پینل کا حصہ رہ چکے ہیں ابتک 70 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں میں فیلڈ امپائرنگ کا تجربہ رکھتے ہیں۔ علیم ڈار کے علاوہ فیصل آفریدی، آصف یعقوب اور راشد ریاض آئی سی سی کے انٹرنیشنل پینل میں شامل ہیں۔

احسن رضا اور علیم ڈار 18 اپریل کو راولپنڈی میں کھیلے جانے والے پہلے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں آن فیلڈ امپائرز ہونگے۔ فیصل آفریدی ٹی وی امپائر ہونگے جبکہ راشد ریاض ریزرو امپائر ہونگے۔

20 اپریل کو راولپنڈی میں ہونے والے دوسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کے آن فیلڈ امپائرز آصف یعقوب اورعلیم ڈار ہونگے۔ احسن رضا ٹی وی امپائر جبکہ فیصل آفریدی ریزرو امپائر ہونگے۔

21 اپریل کو راولپنڈی میں تیسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں آن فیلڈ امپائرنگ کی ذمہ داری احسن رضا اور آصف یعقوب کے سپرد کی گئی ہے۔ راشد ریاض ٹی وی امپائر ہونگے جبکہ علیم ڈار ریزرو امپائر ہونگے۔

25 اپریل کو لاہور میں کھیلے جانے والے چوتھے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کے آن فیلڈ امپائرز فیصل آفریدی اور راشد ریاض ہونگے۔ ٹی وی امپائرآصف یعقوب جبکہ ریزرو امپائر احسن رضا ہونگے۔

27 اپریل کو لاہور میں ہونے والے پانچویں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں آن فیلڈ امپائرز کے طور پر راشد ریاض اور فیصل آفریدی کی تقرری کی گئی ہے۔ علیم ڈار ٹی وی امپائر ہونگے جبکہ آصف یعقوب ریزرو امپائر ہونگے۔

18 اپریل۔ پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل، پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی۔ احسن رضا اور علیم ڈار ( آن فیلڈ امپائرز)، فیصل آفریدی (ٹی وی امپائر)، راشد ریاض ( ریزرو امپائر)، اینڈی پائی کرافٹ ( میچ ریفری)۔

20 اپریل۔ دوسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل، پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی۔ آصف یعقوب اور علیم ڈار ( آن فیلڈ امپائرز )، احسن رضا( ٹی وی امپائر)، فیصل آفریدی ( ریزرو امپائر )، اینڈی پائی کرافٹ ( میچ ریفری ) ۔

21 اپریل۔ تیسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل، پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی۔ احسن رضا اور آصف یعقوب ( آن فیلڈ امپائرز )، راشد ریاض ( ٹی وی امپائر)، علیم ڈار ( ریزرو امپائر)، اینڈی پائی کرافٹ ( میچ ریفری)

25 اپریل ۔ چوتھا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل، قذافی اسٹیڈیم لاہور۔فیصل آفریدی اور راشد ریاض ( آن فیلڈ امپائرز)، آصف یعقوب ( ٹی وی امپائر )، احسن رضا ( ریزرو امپائر)، اینڈی پائی کرافٹ ( میچ ریفری ) ۔

27 اپریل ۔ پانچواں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل، قذافی اسٹیڈیم لاہور ۔ راشد ریاض اور فیصل آفریدی( آن فیلڈ امپائرز )، علیم ڈار ( ٹی وی امپائر)، آصف یعقوب ( ریزرو امپائر )، اینڈی پائی کرافٹ ( میچ ریفری ) ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں