مری،علیوٹ ٹیکنیکل کالج کی عمارت لینڈ سلائیڈنگ کے خطرہ سے دوچار

مری (سی این پی )رواں سال موسم سرما کے اختتام پر آنے والی آندھی، طوفان اور بارشوں سے مری میں جہاں لینڈ سلائیڈنگ سے متعددگھر مسمار ہو گئے وہاں کئی سرکاری عمارتیں بھی لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آئی ہیں خصوصاً یونین کونسل پوٹھ شریف موضع علیوٹ میں ٹیکنیکل کالج گرلز علیوٹ ہزیرہ کی بلڈنگ کی زیریں فرنٹ دیوار بھی لینڈ سلائیڈنگ سے گر گئی ہے جس سے کالج کے ساتھ مقامی گھربھی متاثر ہوئے ہیں

اہلیان علاقہ نے متعلقہ اداروں اور ممبر قومی اسمبلی اسامہ اشفاق سرور سے نوٹس لے کر دیوار کی فوری تعمیر کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا نہ ہونے کی صورت میں کروڑوں کی لاگت سے تعمیر کی گئی پوری عمارت لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آ کر گرنے کا خدشہ ہے جبکہ عمارت کے اطراف میں موجود آباد ی بھی خطرے کی زد میں ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ عمارت کی تعمیرکے وقت تمام برساتی پانی کا بہائو آباد ی کی طرف موڑ دیا گیاجس کی وجہ سے ہرسال آس پاس کی آبادی کا نقصان معمول بن گیا جس کا سدباب بھی ضروری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں