پاکستان کی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ

کراچی(سی این پی )گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر سونے کی قیمت میں کمی کے بعد سونےکی فی تولہ قیمت میں 150 روپے تک اضافہ ہوگیا۔عالمی مارکیٹ میں سونے کی قدر 6 ڈالر اضافے سے1465 ڈالر فی اونس ہوگئی جسکے اثرات پاکستان کی مقامی مارکیٹوں میں بھی دیکھے گئے۔صرافہ ڈیلرز کے مطابق کراچی میں فی تولہ سونے کی قیمت 150 روپے اضافے کے بعد 86700 روپے ہوگئی جبکہ دس گرام سونے کی قیمت 128 روپے اضافے سے 74331 روپے ہوگئی ۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے کے اختتام پر سونے فی تولہ قیمت میں 200 روپے کمی دیکھی گئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں