اسلام آباد ائیر پورٹ مئی میں آؤٹ سورسنگ کیلئے تیار ہو جائیگا، خواجہ آصف

اسلام آباد(سی این پی)وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ائیر پورٹ آؤٹ سورسنگ کیلئے مئی کے وسط تک تیار ہو جائےگا۔وفاقی وزیر خواجہ آصف نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ حکومت کا ہدف لاہور، کراچی اور اسلام آباد کے ہوائی اڈوں کو آؤٹ سورس کرنا ہے، اسلام آباد ائیر پورٹ مئی کے وسط تک آؤٹ سورسنگ کے لیے تیار ہو جائے گا، اسلام آبادکے بعد لاہور اور کراچی ائیرپورٹس بھی آؤٹ سورسنگ کے لیے تیار کرلیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کو جلد ہی یورپی یونین اور برطانیہ سے کلیئرنس ملے گی، معاملے پر بھرپور طریقے سے کام جاری ہے۔وزیر دفاع نے ویزا پالیسی کی مشکلات پر قابو پا کر ملک کو قابل رسائی بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے لکھا مسائل کا پورا ادراک ہے جلد ان پر قابو پائیں گے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز سعودی وزیر خارجہ شہزاد فرحان بن فیصل کے ہمراہ سعودی عرب کے اعلیٰ ترین وفد نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی تھی جس میں سعودی وفد نے ایس آئی ایف سی کے تحت پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔ اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی وفد کو پی آئی اے اور ائیرپورٹس کی نجکاری میں جوائنٹ وینچر کی پیشکش بھی کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں