ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک

راولپنڈی (سی این پی )سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسمٰعیل خان میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کے دوران 2 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران دہشت گردوں اور فورسز کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں 2 دہشت گرد مارے گئے۔ہلاک ہونے والے دہشت گردوں میں فہیم نواز عرف گنڈاپوری اور محسن نواز شامل ہیں جن سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا۔

یہ دہشت گرد سیکیورٹی فورسز پر حملوں ساتھ ساتھ ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری سمیت بے گناہ شہریوں کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں سرگرم رہے ہیں۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ علاقے میں پائے جانے والے کسی دوسرے دہشت گرد کو ختم کرنے کے لیے سینی ٹائزیشن آپریشن کیا جا رہا ہے، جبکہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں