اغوا ہونے والے سیشن جج شاکراللہ مروت بازیاب

ڈیرہ اسماعیل خان (سی این پی )خیبر پختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان میں کے علاقے ٹانک سے اغوا ہونے والے سیشن جج شاکراللہ مروت کو بازیاب کرالیا گیا، جج کو پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارےکی مشترکہ کارروائی میں بازیاب کرایاگیا۔رپورٹ کے مطابق ڈیرہ اسمعٰیل خان محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے بتایا کہ اتوار کو رات گئے مغوی بازیاب ہونے کے بعد بحفاظت گھر پہنچ گئے ہیں، وزیراعلیٰ پختونخوا کے مشیر اطلاعات محمد علی سیف نے بھی جج کی بحفاظت بازیابی کی تصدیق کی۔نامعلوم مقام سے بھیجے گئے ویڈیو بیان میں شاکراللہ مروت نے پہلے کہا تھا کہ ’طالبان مجھے یہاں لائے ہیں، یہ ایک جنگل ہے اور جنگ جاری ہے۔‘

ایک منٹ طویل ویڈیو پیغام میں سیشن جج نے کہا تھا کہ ان کی رہائی تبھی ممکن ہے جب عسکریت پسندوں کا مطالبہ مان لیا جائے، میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں، پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اور سپریم کورٹ آف پاکستان سے درخواست کرتا ہوں کہ طالبان کے مطالبات کو تسلیم کیا جائے اور میری بازیابی کو جلد از جلد یقینی بنایا جائے۔’

اپنا تبصرہ بھیجیں