راولپنڈی(سی این پی) سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ میرا بانی سمیت کسی پی ٹی آئی رہنما سے رابطہ نہیں۔راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے مذاکرات پر شبلی فراز ہی کچھ کہہ سکتے ہیں، آئین میں ڈپٹی وزیراعظم کا کوئی عہدہ نہیں، نائب وزیرِ اعظم جاتی امرا کا آئین ہے۔انہوں نے کہا کہ آئندہ 2 ماہ اقتصادی تباہی کی طرف لے جائیں گے، صنعت کار سرمایہ دار پہلے ہی رو رہا تھا اب کاشتکار بھی رو رہا ہے، گندم کی خریداری شروع ہی نہیں ہوئی، اب تو حال یہ ہے کہ محلہ کی دکان والا بھی ادھار نہیں دے رہا۔سابق وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ جن لوگوں پر الزامات ثابت نہیں ان کو جیلوں سے رہا کیا جائے، نیب گندم سکینڈل کا فوری نوٹس لے، حکومت کو پالیسیوں پر نظر ثانی کرنا ہوگی، سیاست دو ماہ میں اپنا رنگ دکھائے گی۔
بجٹ میں جوسز پر ٹیکسوں کو 50 فیصد بڑھانے کا مطالبہ
پاک ایران خوش گوار تعلقات میں ابراہم رئیسی کی کوششوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، ڈاکٹرحمیرا طارق
آسمانی و زمینی ہر آفت میں رنگ و نسل سے بالاتر ہو کر جماعت اسلامی قوم کے ساتھ کھڑی ہے، ڈاکٹر حمیرا طارق
ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹرحادثے میں جاں بحق ہونے پر پاکستان میں ایک روزہ سوگ کا اعلان
تمباکو انڈسٹری کی طرف سے 10 اسٹک پیک کی کوششیں پریشان کن ہیں، ملک عمران احمد
پاکستان اور آسڑیلیا کا سکیورٹی و دفاعی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
پاکستان اور ترکیہ کا دو طرفہ تجارت کو 5 ارب ڈالر تک بڑھانے کا اعادہ
آزادی مارچ کیس، عمران خان و دیگر پی ٹی آئی رہنما بری
صدر اوروزیراعظم کا ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے انتقال پراظہارافسوس
پاکستانی عازمین حج کی تربیت کیلئے آن لائن ایپ کا اجرا