سٹیٹ بینک نے گرونانک کے جنم دن پریادگاری سکہ جاری کردیا

کراچی(سی این پی)سٹیٹ بینک آف پاکستان نے سکھ مذہب کے بانی بابا گرونانک کے 550 ویں جنم دن کے موقع پر یادگاری سکہ جاری کردیا۔گورنر اسٹیٹ بینک نے ایک سادہ تقریب میں سکے کی رونمائی کی جس میں پاکستان سکھ کونسل کے پیٹرن ان چیف سردار رمیش سنگھ خالصہ اور اسٹیٹ بینک کے دیگر اعلی افسران نے شرکت کی۔ اسٹیٹ بینک نے سکے کی قیمت بابا گرونانک کے جنم دن کے مناسبت سے 550روپے مقرر کی ہے۔سکے کی ایک جانب سری گرونانک دیو جی کی عبارت اور ننکانہ صاحب کی عمارت کنندہ ہے جب کہ دوسری جانب روایت چاند ستارہ ، جاری ہونے کا سال اور اسلامی جمہوریہ پاکستان کنندہ ہے۔سکے پر گرونانک کی سن پیدائش اور وفات کا سال 1469-2019 بھی درج ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں