سونے کی فی تولہ قیمت میں ساڑھےچارسو روپے کی کمی

کراچی(سی این پی )بین الاقوامی مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی قیمت میں مزید 08 ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد بعد سونا 1453 ڈالر فی اونس کی سطح پر پہنچ گیا۔آل پاکستان جیولرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد ارشد کے مطابق بلین مارکیٹ میں ہونے والی کمی کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ اور دس گرام کی قیمت میں بالترتیب 450 اور 385 روپے کی کمی ہوئی۔حالیہ کمی کے بعد کراچی، حیدرآباد، سکھر، لاہور، ملتان، فیصل آباد، کوئٹہ، پشاور، اسلام آباد، راولپنڈی کے بازاروں میں 12 نومبر کو سونے کی فی تولہ اور دس گرام کی خریدو فروخت بالترتیب 86ہزار 250 اور 73 ہزار 945 روپے کے ساتھ ہوئی۔یاد رہے کہ گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت 100 روپے کے اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا جس کے بعد ریٹ 86700 روپے پر پہنچ گئے تھے، اسی طرح دس گرام کی قیمت میں بھی 86 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں