بجلی صارفین ہو جائیں تیار،17ارب روپے کا نیا بوجھ ڈالنے کی تیاریاں کرلی گئیں

اسلام آباد(سی این پی )حکام نے بجلی کے صارفین پر 17ارب روپے کا نیا بوجھ ڈالنےکی تیاریاں کر لیں۔ سی پی پی اے کی درخواست پر نیپرا 20 نومبر کو سماعت کرے گا۔تفصیلات کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی ہے اور بجلی کے صارفین پر 17ارب روپے کا نیا بوجھ ڈالنےکی تیاریاں کر لی گئیں ہیں۔ سی پی پی اے کی درخواست پر نیپرا 20 نومبر کو سماعت کرے گا۔جس میں صارفین سے 17ارب 28کروڑ روپے کے بقایاجات وصول کرنے کی اجازت مانگی گئی ہے۔ حکام کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں اضافہ سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا جا رہا ہےجبکہ درخواست منظوری کی صورت میں آئندہ ماہ سے اضافہ لاگو ہو جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں