بچوں سے زیادتی ایک گھناؤنا ترین جرم ہے،مہوش حیات

کراچی(سی این پی)معروف اداکارہ مہوش حیات نے بچوں سے زیادتی کے بڑھتے واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مذموم جرم کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کردیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں مہوش حیات نے، چند روز قبل بچوں سے زیادتی میں ملوث عالمی گینگ کے سرغنہ کی گرفتاری کے حوالے سے پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ بچوں سے زیادتی ایک گھناؤنا ترین جرم ہے،مہوش حیات کا کہنا تھا کہ اس ہولناک واقعے کے ملزم کی گرفتاری کے موقع کو بچوں کو استعمال کرنے والے مافیاز اور نیٹ ورکس کو ختم کرنے کے لیے استعمال کیا جانا چاہیئے۔واضح رہے کہ مذکورہ ملزم کوراولپنڈی پولیس نے 2 روز قبل بحریہ ٹائون فیز 8سے گرفتار کیا گیا، ملزم سہیل ایاز عرف علی بچوں کو زیادتی کا نشانہ بنانے پر برطانیہ اور اٹلی میں بھی سزا کاٹ چکا ہے، ملزم کو گھناؤنے جرم کے باعث دونوں ممالک سے بے دخل کیا گیا۔ملزم نے پولیس کی حراست میں پاکستان میں 30 بچوں کو زیادتی کا نشانہ بنانے کا اعتراف کیا، ملزم برطانیہ میں بچوں کے تحفظ کے ادارے میں ملازمت کرتا تھا،برطانوی حکام نے سہیل ایاز کو اس جرم کی بنا کر ملک بدر کر کے واپس پاکستان بھیجا تھاپاکستان آنےکے بعد وہ خیبر پختونِخوا حکومت کے ایک منصوبے میں بطور مشیر کام بھی کررہا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں