سعودی عرب، عالمی کتب میلے میں پاکستان سمیت 40 ممالک سٹال لگائیں گے

جدہ (سی این پی)سعودی عرب کے شہر جدہ میں سالانہ بین الاقوامی کتب میلہ 11 دسمبر کو شروع ہوگا۔ سعودی اخبارکے مطابق گورنرمکہ شہزادہ خالد الفیصل اس میلے کا افتتاح کریں گے۔ میلے میں پاکستان سمیت 40 ممالک کے 4سو پبلشرز اپنے سٹال لگائیں گے جہاں ساڑھے تین لاکھ موضوعات پر کتابیں رکھی جائیں گی۔ جدہ بین الاقوامی کتب میلے کی استقبالیہ کمیٹی کے سربراہ کمشنر جدہ شہزادہ مشعل بن ماجد کتابوں کی نمائش کے انتظامات کی نگرانی کریں گے۔ یہ اب تک جدہ میں ہونے والا سب سے بڑا کتب میلہ ہوگا جس میں 200 سے زیادہ مصنف بھی شرکت کریں گے۔کتب میلے میں سیمینارز، لیکچرز اور تھیٹرز کا بھی انتظام کیا گیا ہے جبکہ دستاویزی فلمیں پیش کی جائیں گی جبکہ فوٹو گرافی اور عربی رسم الخط کی ورکشاپس بھی ہوں گی۔ وزیر ثقافت شہزادہ بدر بن عبداللہ بن فرحان جدہ کے بین الاقوامی کتب میلے کو کامیاب بنانے کے لیے مختلف پروگراموں کی سرپرستی کررہے ہیں۔ میلہ21 دسمبر تک جاری رہے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں