اسلام آباد(سی این پی) وفاقی وزیر برائے فوڈ سیکیورٹی نے ٹماٹر مہنگا ہونے پر عوام کو متبادل مشورہ دے دیا۔وفاقی وزیر محبوب سلطان نے ٹماٹر مہنگے ہونے پر عوام کو مشورہ دیتے ہووئے کہا کہ ٹماٹر مہنگا ہے تو استعمال نہ کریں، یہ کوئی ضروری شے تو نہیں بلکہ ہنڈیا میں دہی ڈال لیں، یہ بہترین متبادل ہے۔ان کا کہنا تھا حکومت سرکاری منڈیاں بنانے غور کر رہی ہے، جلد کوئی فیصلہ کر لیں گے ۔محبوب سلطان نے کہا کہ سندھ حکومت نے بروقت گندم کا حصول یقینی نہیں بنایا جس کے باعث صوبے میں گندم کی قیمت بڑھ گئی، ملک میں گندم کے وافر ذخائر موجود ہیں۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ تاریخ میں پہلی دفعہ سندھ نے procurement نہیں کی ، ہم سے وہ آکر کمٹ کر چکے تھے کہ وہ 16 لاکھ procure کریں گے، اس کا جواب سندھ حکومت ہی دے سکتی ہے، سندھ حکومت نے ہم سے چار لاکھ ٹن گندم کی ڈیمانڈ کی، بلوچستان کو ہم ہر سال گندم دیتے ہیں، سندھ کو پہلی بار دے رہے ہیں۔سندھ میں ٹڈی دل کے فصلوں پر حملے سے متعلق سوال پر محبوب سلطان نے کہا کہ اسپرے کیا جا رہا ہے مگر ٹڈی دل کا مکمل خاتمہ ممکن نہیں۔
حکمرانوں سے کسانوں کے نقصان کی ایک ایک پائی وصول کریں گے، حافظ نعیم الرحمن
پنجاب کا کوئی ایسا ہسپتال نہیں رہےگا جہاں مفت علاج نہ ہورہا ہو، وزیر اعلیٰ پنجاب
بجٹ میں معذور اور خصوصی افراد کو اقوام متحدہ کے چارٹرڈ کے مطابق ٹیکس میں رعایت دی جائے، شاہد میمن
نیب ترامیم کیس، عمران خان ویڈیو لنک ک ذریعے پیش، تصویر وائرل ہونے کی تحقیقات شروع
امریکی قونصل خانہ کراچی کے کرافٹ پرینیورشپ پروگرام کا پاکستانی خواتین کو بااختیار بنانے میں اہم کردار
نیشنل لابنگ وفد کے اعلیٰ سطحی وفد کی چیئرپرسن قومی کمیشن براے وقار نسواں نیلوفر بختیار سے ملاقات
ملک میں آئندہ 25 دنوں کے دوران 3 ہیٹ ویو آنے کا خطرہ
وزیراعظم شہباز شریف آج آزاد کشمیر کا دورہ کریں گے
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی اور جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہے گا
نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کیخلاف حکومتی اپیلوں پر آج سماعت ہو گی