معروف گلوکار،راہنماء تحریک انصاف ابرار الحق ہلال احمر کے چیئرمین مقرر

اسلام آباد(سی این پی) تحریک انصاف کے رہنمااور پاکستانی گلوکار ابرار الحق کو ہلال احمر (ریڈکراس) کا چیئرمین مقرر کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی منظوری کے بعد ابرار الحق کی تقرری کا باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔انہیں تین سال کے لیے ریڈ کراس کا چیئرمین مقرر کیا گیا۔محکمہ ریڈ کراس کی صدارت ڈاکٹر عارف علوی کے پاس ہے انہوں نے حکومت کی جانب سے موصول ہونے سفارش پر اپنے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے اُسے منظور کیا جس کے بعد تقرری کا باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری کیا گیا۔ابرار الحق گلوکاری اور سیاست کے ساتھ سماجی کام بھی کرتے ہیں، اُن کا فلاحی ادارہ غریب اور مستحق افراد کو علاج سمیت دیگر ضروریات زندگی کی سہولیات فراہم کرتا ہے۔تحریک انصاف کے رہنما اس سے قبل انسانی حقوق کے سفیر رہ چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں