اقوام متحدہ کشمیریوں کو حق خودارادیت دلوائیں،مشال ملک

اسلام آباد(سی این پی)حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے مطالبہ کیا ہے کہ کشمیر سے ہندوستان کے فوجیوں کو نکالا جائے اور اقوام متحدہ کشمیریوں کو حق خودارادیت دلوائیں۔6 ستمبر کے موقع پر اپنے پیغام میں مشال ملک نے کہا کہ کشمیری قوم نہتی قوم ہے جس کے حریت رہنما جیلوں میں قید ہیں۔ انہوں نے پاکستانیوں سے اپیل کی کہ کرفیو ہٹانے کے لیے کشمیریوں کی آواز بنیں اور نماز جمعہ کے بعد کشمیریوں کے حق میں دعائیں کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں