مقبوضہ کشمیر،مودی کی بربریت،غیر انسانی لاک ڈاﺅن مسلسل 106ویں روز بھی جاری

سری نگر (سی این پی) مقبوضہ کشمیر وادی کشمیر اور جموں کے بعض حصوں میں بھارت کی طرف سے مسلط کردہ غیر انسانی لاک ڈاو¿ن پیر کو مسلسل 106 ویں روز بھی جاری رہا۔ تفصیلات کے مطابق وادی کشمیر اور جموں اور لداخ کے مسلم اکثریتی علاقوں میں حالات معمول پر نہیں آسکے ہیں اورجہاں کشمیریوں میں بھارتی حکومت کے کشمیر دشمن اقدامات پر شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے ۔مقبوضہ علاقے میں انٹرنیٹ،ایس ایم ایس اورپری پیڈ موبائل نیٹ ورکس پر مکمل پابندی کے ساتھ ساتھ دفعہ 144 کے تحت بھی سخت پابندیاں نافذ ہیں۔ سردیوں کے آغاز نے بھی کشمیریوں کی پریشانیوں میں مزید اضافہ کردیاہے۔ وادی کشمیرمیں لوگ تعلیمی اداروں اور دفاتر سے دور رہ کر بھارتی حکومت کے یکطرفہ اقدامات کے خلاف خاموش احتجاج جاری رکھے ہوئے ہیں۔ بھارت کی وزارت اطلاعات و نشریات نے وادی کشمیرکے کیبل آپریٹرز کو پاکستان،ایران، ترکی اور ملائشیا کے کسی ٹی وی چینل کی نشریات اپنے نیٹ ور ک کے ذریعے نشر نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ سرکاری عہدیداروں کے حوالے سے ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وادی کشمیرمیں سرکاری محکمہ کو انٹرنیٹ کی مشروط اجازت دی جاسکتی ہے کہ اس کے غلط استعمال کا ذمہ دار اس محکمے کے سربراہ کو سمجھا جائے گا۔ اس سلسلے میں متعلقہ محکمے کے سربراہ کو پولیس کو انٹرنیٹ کی بحالی کیلئے اپنا بیان حلفی پیش کرنا ہو گا۔ ایک رپورٹ کے مطابق قابض انتظامیہ نے گزشتہ روز5اگست سے سرینگر کے ایک ہوٹل میں قید تمام 34 سیاسی نظربندوںکوشدید سردموسم میں ناکافی انتظامات کی بنا پر شہر کے ایم ایل اے ہاسٹل میں منتقل کردیا ہے .

اپنا تبصرہ بھیجیں