اسلام آباد(سی این پی)حکومت نے سوشل میڈیا پر کنٹرول کا منصوبہ بنالیا جس کے پہلے مرحلے میں سرکاری ملازمین زد میں آئیں گے۔علی خان جدون کی زیرصدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کا اجلاس ہوا جس میں آئی ٹی بورڈ حکام نے بتایا کہ سوشل میڈیا کی خبروں کی تصدیق کیلئے اتھارٹی بنانے کی تجویز حکومت کو پیش کردی ہے، سوشل میڈیا پر جعلی خبروں کی روک تھام کیلئے اقدامات کررہے ہیں اور سوشل میڈیا کی نیوز تصدیق کا نظام بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔آئی ٹی بورڈ کے حکام نے کمیٹی کو مزید بتایا کہ سرکاری افسران یا ملازم سوشل میڈیا پر پارٹ ٹائم بزنس نہیں کرسکیں گے، مستقبل میں سرکاری اداروں میں فیس بک، یوٹیوب اور یو ایس بی کے استعمال پرپابندی کی تجویز ہے۔آئی بورڈ حکام کا کہنا تھا کہ سرکاری ملازمین دفاتر میں واٹس ایپ کا استعمال نہیں کرسکیں گے، ان کے لیے واٹس ایپ طرز کی سروس متعارف کرائی جائے گی جس کا سرور حکومت بنائے گی، سرکاری ملازمین محکمانہ دستاویز اپنے ذاتی واٹس ایپ پر شیئرنہیں کریں گے جب کہ واٹس ایپ طرز سروس پر وائس میسج، ویڈیو اور دستاویزات بھیج سکیں گے۔
سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک
معاشی سرگرمیوں میں تیزی سے عوام کو مزید ریلیف ملے گا، وزیراعظم
اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تعیناتی چیلنج
ہم اپنی آئینی حدود بخوبی جانتے ہیں، آرمی چیف
کراچی،بچوں کو منشیات سے محفوظ رکھنے کیلئے اسکولوں پر کڑی نظر رکھنے کا فیصلہ
بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
پنجاب میں امریکی سرمایہ کاری کیلئے محفوظ ماحول فراہم کریں گے، مریم نواز
مولانا کے مارچ سے سختی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں،رانا ثناء اللہ
وزیراعلیٰ پنجاب کیخلاف پولیس یونیفارم پہننے کے کیس کی سماعت پھر ملتوی
پولیس پتہ کرے کہ کراچی سے چوری گاڑیاں اور موبائل فون جاتے کہاں ہیں؟ صدر مملکت
Very fresh and authentic news