اسلام آباد(سی این پی )انعام بٹ نے ساؤتھ ایشین گیمزمیں گولڈ میڈل جیتنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ گیمز میں سونے کا تمغہ جیت کر اپنے اعزاز کا دفاع کرنے کی پوری کوشش کروں گا۔تفصیلات کے مطابق ساؤتھ ایشین گیمز یکم دسمبر سے نیپال میں شروع ہو رہے ہیں جس میں انعام بٹ سمیت پاکستان کے سات پہلوان سات مختلف ویٹ کیٹیگریز میں حصہ لیں گے۔ انعام بٹ پہلوان کامن ویلتھ گیمز کے گولڈ میڈلسٹ ہیں جبکہ حال ہی میں انہوں نے ورلڈ بیچ گیمز میں گولڈ میڈل اپنے نام کیا تھا۔انعام بٹ نے کہا کہ ساؤتھ ایشین گیمز کے لیے تیاریوں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، کیمپ طویل دورانیے کے نہیں تھے، اپنی مدد آپ کے تحت سب کچھ کرنا پڑتا ہے لیکن اس کے باوجود ساؤتھ ایشین گیمز میں میڈلز حاصل کریں گے۔پہلوان نے کہا کہ مشکلات کی وجہ سے مورال ڈاؤن نہیں ہوتا اور نا ہی ہونا چاہیے کیونکہ ہمیں پاکستان کے لیے سب کچھ کرنا ہے اور پاکستان کے لیے سب کوششیں کرتے ہیں اور اس مرتبہ بھی یہی کوشش ہوگی کہ پاکستان کے لیے زیادہ سے زیادہ میڈلز حاصل کریں۔قومی پہلوان کا کہنا تھا کہ ساؤتھ ایشین گیمز میں سات پہلوان پاکستان کی نمائندگی کریں گے اور سات میڈلز ضرور ہوں گے، میڈلز کے رنگوں کے بارے میں یقینی طور پر کچھ نہیں کہہ سکتے لیکن اتنا ضرور ہے کہ ان سات میں سے تین سے چار گولڈ میڈلز ہوں گے
میرے سمیت کسی کی غلط بات نہ مانیں، وزیر اعلیٰ پنجاب کی اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت
مناسب ہوتا اگر لارجر بینچ ہی کوئی عبوری حکم نامہ جاری کرتا ، اعظم نذیر تارڑ
سپریم کورٹ کے حکم کے بعد حکومت دو تہائی اکثریت سے محروم ہوگئی ہے- بیرسٹر گوہر
سنی اتحاد کونسل کی درخواست، مخصوص نشستوں سے متعلق پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل
صدر کی وزیر اعلیٰ بلوچستان سے ملاقات، صوبے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال
وزیر اعظم سے اطالوی سفیر کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزیدمستحکم کرنے کا اعادہ
خیبرپختونخوا کابینہ نے وزرا کی مراعات میں اضافے سے متعلق بل کی منظوری دے دی
حکومت پاکستان سرمایہ کاری میں حائل رکاوٹیں دور کرے گی، وزیر اعظم
تربیتی کیمپ اللہ کی زمین پر قرآن کے نظام کو نافذ کرنے کی عملی تربیت ہے -ڈاکٹر حمیرا طارق
فروری 2024 کے بعد ملک میں آنے والی گندم کی انکوائری جاری ہے،رانا تنویر