بغداد(سی این پی)عراق کے وزیراعظم عادل عبدالمہدی کا استعفی کابینہ نے منظور کر لیا، ان کا استعفی بااثر مذہبی رہنما آیت اللہ علی ال سیستانی کے مذمتی بیان کے بعد سامنے آیا ہے۔عراقی وزیراعظم عادل عبدالمہدی اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے، کابینہ نے استعفی منظور کر لیا۔ عراقی عوام نے استعفے کا خیر مقدم کرتے ہوئے سارے سیاسی نظام کو مکمل بدلنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ عادل عبدالمہدی کا استعفی بااثر مذہبی رہنما آیت اللہ علی ال سیستانی کے مذمتی بیان کے بعد سامنے آیا ہے۔مستعفی ہونے والے وزیراعظم عادل نے گذشتہ روز اپنے بیان میں کہا تھا کہ آیت اللہ علی ال سیستانی کے مطالبے پر مستعفی ہو جائوں گا۔ واضح رہے کہ عراقی مذہبی رہنما علی ال سیستانی نے عراقی ممبران پارلیمنٹ سے اپیل کی تھی کہ وہ حکومت مخالف مظاہرین کا ساتھ دیں، انہوں نے اپنے بیان میں عادل عبدالمہدی سے مستعفی ہونے کا بھی کہا تھا۔
میرے سمیت کسی کی غلط بات نہ مانیں، وزیر اعلیٰ پنجاب کی اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت
مناسب ہوتا اگر لارجر بینچ ہی کوئی عبوری حکم نامہ جاری کرتا ، اعظم نذیر تارڑ
سپریم کورٹ کے حکم کے بعد حکومت دو تہائی اکثریت سے محروم ہوگئی ہے- بیرسٹر گوہر
سنی اتحاد کونسل کی درخواست، مخصوص نشستوں سے متعلق پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل
صدر کی وزیر اعلیٰ بلوچستان سے ملاقات، صوبے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال
وزیر اعظم سے اطالوی سفیر کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزیدمستحکم کرنے کا اعادہ
خیبرپختونخوا کابینہ نے وزرا کی مراعات میں اضافے سے متعلق بل کی منظوری دے دی
حکومت پاکستان سرمایہ کاری میں حائل رکاوٹیں دور کرے گی، وزیر اعظم
تربیتی کیمپ اللہ کی زمین پر قرآن کے نظام کو نافذ کرنے کی عملی تربیت ہے -ڈاکٹر حمیرا طارق
فروری 2024 کے بعد ملک میں آنے والی گندم کی انکوائری جاری ہے،رانا تنویر