امریکہ افغان طالبان کے ساتھ امن معاہدے کا تاحال خواہشمند ہے، مائیک پومپیو

واشنگٹن(سی این پی)امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے افغان طالبان سے مذاکرات گہرے اختلافات کے باعث منسوخ ہوئے۔ امریکی میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا امریکہ ابھی بھی طالبان کے ساتھ امن معاہدہ چاہتا ہے۔ افغان طالبان نے توقع ظاہر کی ہے کہ امریکا سمجھوتے کی پوزیشن میں واپس آئیگا۔ کابل حکومت کے ترجمان نے کہا ہے طالبان کے قول و فعل میں تضاد ہے تو وہ شک اور اظہار تشویش کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں