امریکا میں مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے احتجاجی مظاہرہ

میامی(سی این پی)امریکا میں بھی مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے احتجاج کیا گیا، مظاہرے میں سیکڑوں افراد نے شرکت کی۔ریاست فلوریڈا کے میامی ڈان ٹائون میں ہونے والے احتجاج میں شریک مظاہرین نے ہاتھوں میں کشمیریوں کی حمایت میں بینرز اورپلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔مقررین نے اپنے خطاب میں بھارتی ظلم کی مخالفت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ بھارت مقبوضہ وادی سے نکل جائے۔ کونسل آف سوشل جسٹس اور دیگر مقامی تنظیموں نے مظاہرے کا اہتمام کیا۔ احتجاج میں سیکڑوں افراد کی شرکت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں