چین میں شدید زلزلے کے جھٹکے، عمارتیں لرز اٹھیں، 29 افراد زخمی

بیجنگ(سی این پی) چین زلزلے کے شدید جھٹکوں سے لرز اٹھا، جس کے نتیجے میں 29 افراد زخمی ہوگئے جبکہ شہر میں خوف وہراس ہے۔تفصیلات کے مطابق چین کے شہر نیجیانگ میں 5.4 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا، حکام نے شہر میں ناگہانی آفات سے بچنے کے لیے ہرممکن اقدامات کی یقین دہانی کرائی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق چین کے سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ ملک کے جنوب مغربی علاقے میں 5.4 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا، جس کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔زلزلے کے جھٹکے دیگر شہروں میں بھی محسوس کئے گئے، جبکہ حکام نے شہری انتظامیہ کو خصوصی ہدایت کی ہے کہ کسی بھی ممکنہ خطرات کے پیش نظر ریسکیو عملہ اقدامات کرے۔یاد رہے کہ گذشتہ سال نومبر میں چین کے مغربی حصے میں 6.9 اعشاریہ کے شدید زلزلے میں 1شخص جان کی بازی ہار گیا تھا۔واضح رہے کہ گذشتہ سال ہی چین کے صوبے جیانگ شی میں پاور پلانٹ کے قریب تعمیراتی پلیٹ فارم منہدم ہونے سے 74افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں