اقوام متحدہ کا روس کی جانب سے یوکرین کے قیدیوں کی رہائی کے فیصلے کا خیرمقدم

اقوام متحدہ (سی این پی)اقوام امتحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹرشنے روس اور یوکرین کے آپس میں قیدیوں کی رہائی کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ دونوں فریق مستقبل میں بھی بات چیت کے ذریعے تمام مسائل حل کریں گے۔ اقوام متحدہ کے ترجمان سٹیفن دوجیرک نے ایک بیان میں کہا کہ انتونیوگوٹرش نے امید ظاہر کی ہے کہ اس انسانی اقدام سے دونوں ممالک کے تعلقات مضبوط ہوں گے۔انہوں نے تمام متعلقہ فریقوں سے امن کوششوں کو فروغ دینے اورمزید اقدامات کرنے کی درخواست بھی کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں