ایل پی جی کی طلب پوری کرنے کے لئے نئی ایل پی جی پالیسی پر کام تیز

اسلام آباد(سی این پی) حکومت نے ملک میں ایل پی جی کی بڑھتی ہوئی طلب پوری کرنے اور پیداوار بڑھانے کے لئے نئی ایل پی جی پالیسی پر کام تیز کر دیا ہے۔ پٹرولیم ڈویژن کے ذرائع کے مطابق نئی ایل پی جی پالیسی کی تیاری کا بنیادی مقصد موجودہ تمام گیس فیلڈ میں ایل پی جی کی پیداوار بڑھانے کو لازمی قرار دینا ہے تاکہ ایل پی جی کی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کیا جا سکے اور پورا سال اور بالخصوص موسم سرما میں مقررہ قیمت پر ایل پی جی کی دستیابی یقینی بنائی جا سکے۔ نئی ایل پی جی پالیسی تکمیل کے آخری مراحل میں ہے اور اس کا جلد اعلان کیا جائے گا۔ اس پالیسی کے تحت ایل پی جی کے موجودہ پلانٹس سے پیداوار کو بڑھایا جائے گا

اپنا تبصرہ بھیجیں