نئی دہلی (سی این پی)بھارت میں ایک نوجوان نے تھانے میں رپورٹ درج کرائی ہے کہ ہزاروں لوگ اسے لڑکی سمجھ کر کال کرتے ہیں جس کی وجہ سے وہ بہت پریشان ہے۔جیسے جیسے سوشل سائیٹس اورایپس میں اضافہ ہوتا جارہا ہے، ویسے ویسے اس سے منسلک جرائم اور دھوکہ دہی کے واقعات بھی بڑھتے چلے جارہے ہیں۔بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی میں ایک نوجوان کے موبائل فون سے کسی نے لڑکی کے نام سے فیک آئی ڈی بنا کر اسے ویڈیو ٹک ٹاک پر اپلوڈ کردیا۔اس کے بعد سے اس کے فون پر ہزاروں آڈیو، ویڈیو کالز آنے لگیں اب حالت یہ ہوگئی کہ اس نوجوان کو اپنا موبائل نمبر ہی بند کرنا پڑا۔ نوجوان نے پریشان ہوکر پولیس سے شکایت کی ہے، یہ واقعہ شہر کوتوالی حلقہ کے لکھپیڑا باغ کے دیپک کمار شرما کے ساتھ پیش آیا۔دیپک کمار شرما کا کہنا ہے کہ وہ کسی بھی سوشل سائیٹس پر نہیں ہے۔ اس کا نمبر ٹک ٹاک پر کیسے گیا اس کے بارے میں اسے کوئی علم نہیں۔ دیپک کمار شرما نے بتایا کہ 21 جون کی رات سے اس کے موبائل پر فون آنے شروع ہوئے اور لوگ اسے لڑکی سمجھ کر بات کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔متعدد کالز آنے پر اس نے ایک کالرز سے پوچھا کہ یہ نمبر انہیں کہاں سے ملا، تو جواب ملا کہ اس کا نمبر ٹک ٹاک پر لڑکی کی آئی ڈی سے ویڈیو کی شکل میں اپلوڈ کیا گیا ہے۔ ویڈیو میں ایک لڑکی اس نمبر پر بات کرنے کے لئے کہہ رہی ہے۔دیپک نے پولیس کو مزید بتایا کہ 21 جون سے اب تک اس کے پاس مسلسل ہزاروں کالز، ویڈیو کالز، مسیجز آ رہے ہیں جس کی وجہ سے وہ کافی پریشان ہے اور اس لئے اس نے اپنا فون بند کر دیا ہے۔ دیپک کمار شرما کی درخواست پر پولیس نے یہ معاملہ سائبر کرائم ڈیپارٹمنٹ کے پاس بھیج دیا ہے۔
بجلی چوری میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، مزید 3 ملزمان کو گرفتار
ضمنی انتخابات میں کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری
آزاد کشمیر پر بھارتی رہنماؤں کے اشتعال انگیز دعوؤں میں تشویشناک اضافہ ہوا ہے، ، دفتر خارجہ
گھریلو یا کمرشل سولر پینلز لگانے والوں پر ٹیکس عائد کرنے کی تجویز
وزیراعظم ورلڈ اکنامک فورم اجلاس میں شرکت کیلئے 28 اپریل کو سعودی عرب جائینگے
محمود خان اچکزئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
حکمران جماعت ن لیگ اور پی پی کی تحریک انصاف کو مذاکرات کی پیشکش
ترقی کی راہ میں رخنہ ڈالنے اور توجہ ہٹانے کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی، آرمی چیف
بھارت سے تعلقات کیلئے کسی کو ذمہ داری نہیں سونپی گئی، ترجمان دفتر خارجہ
وزیراعظم نے بجلی کے ترسیلی نظام، نیشنل ٹرانسمیشن اور ڈسپیچ کمپنی کی تنظیم نو کی منظوری دیدی