‏آرمی چیف کاآزادکشمیرمیں زلزلہ متاثرہ علاقوں میں فوری ریلیف آپریشن شروع کرنےکاحکم

‏راولپنڈی(سی این پی)ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آزاد کشمیر کے زلزلہ متاثرہ علاقوں میں فوری طور پر ریلیف آپریشن شروع کرنے کا حکم دیا ہے۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ آرمی چیف کے حکم کے پیش نظر پاک فوج کی ایوی ایشن،میڈیکل ٹیمیں آزادکشمیرمیں زلزلے سےمتاثرہ علاقوں کی جانب روانہ کر دی گئی ہیں جبکہ امدادی کار روائیوں میں حصہ لینے کیلئے اضافی فوجی دستےبھی بھیج دیئے گئے ہیں ۔ترجمان کے مطابق آرمی چیف کی جانب سےپاک فوج کی امدادی ٹیموں کو یہ ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں کہ آزاد کشمیر کے متاثرہ علاقوں میں سول انتظامیہ سے بھرپور تعاون کیاجائے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں