ترکی میں کورونا ویکسین لگانے کا عمل جاری ، صدر اردوان نے بھی انجیکشن لگوایا

انقرہ(سی این پی)ترکی میں کورونا وائرس سے بچائو کے لیے ویکسینیشن کا سلسلہ جاری ہے، صدر رجب طیب اردوان نے بھی ویکسین کا انجکشن لگوایا۔انقرہ کے ہسپتالوں میں چین سے درآمد شدہ ویکسین لگائی گئی، ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اس سے مہلک وائرس کے کیسز میں خاطر خواہ کمی آئے گی، ترک وزارتِ صحت کے مطابق ڈھائی لاکھ سے زائد افراد ویکسین لگوا چکے ہیں۔ ویکسین کی مہم آن لائن سسٹم کے تحت پورے ملک میں چلائی جا رہی ہے۔واضح رہے کہ ترکی دنیا بھر میں کورونا سے متاثرہ ممالک میں 7 ویں نمبر پر ہے جہاں مریضوں کی تعداد 23 لاکھ 64 ہزار 800 سے زائد ہے جبکہ 23 ہزار سے زائد افراد موت کا شکار ہو چکے ہیں۔دوسری جانب کورونا مرض سے چھٹکارا پانے والوں کی تعداد بھی کافی حوصلہ افزا ہے، 22 لاکھ 36 ہزار 900 سے زائد افراد کورونا سے نجات پا چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں