جےیوآئی رہنما مولاناسعیدالرحمان توحیدی بیٹے اور شاگرد سمیت قتل

اسلام آباد(سی این پی)وفاقی دارالحکومت کے تھانہ بہارہ کہو کی حدود میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما مولانا سعیدالرحمان توحیدی کو نامعلوم افراد نے بیٹے مولانااکرام الرحمان اور شاگرد سمیت فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ تھانہ بھارہ کہو کے علاقےمیں جے یو آئی رہنما کے گھر کے قریب پیش آیا جس کے نتیجے میں تینوں افراد جاں بحق ہوگئے۔ڈی آئی جی آپریشنز افضال احمد کوثر نے افسوسناک واقعے کا نوٹس لے لیا ہے اورایس ایس پی انوسٹی گیشن کی سربراہی میں دو تفتیشی ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں، یہ ٹیمیں 24 گھنٹوں میں رپورٹ ڈی آئی جی آپریشنز کو پیش کریں گی۔ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا ہے کہ تفتیشی ٹیمیں سرزد وقوعہ کے ہر پہلو پر تحقیقات کریں گے۔ملزمان کی نشاندہی کے لئے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد حاصل کی جا رہی ہے۔ اس افسوسناک واقعہ کی جے یو آئی ترجمان مولاناارشاد ھزاروی ومفتی شفیع الرحمان ودیگر نےشدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور قاتلوں کی فوری گرفتاری کامطالبہ بھی کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں