لاہور، عدالتوں کی منتقلی پر وکلا کا احتجاج، پولیس کا لاٹھی چارج اور شیلنگ، متعدد گرفتار

لاہور(سی این پی)لاہور کے جی پی او چوک پر سول عدالتوں کی منتقلی اور وکلا پر دہشتگری کے مقدمات کے خلاف وکلا کے احتجاج پر پولیس کی جانب سے لاٹھی چارج اور شیلنگ کی گئی۔احتجاج کے دوران وکلا نے رکاوٹیں ہٹا کر ہائیکورٹ کے اندر جانے کی کوشش جس پر پنجاب پولیس کے اہلکاروں نے وکلا کو منتشر کرنے کیلئے لاٹھی چارج اور شیلنگ کی، پولیس نے وکلا مظاہرین کےخلاف واٹرکینن کا استعمال بھی کیا۔

پولیس نے مظاہرہ کرنے والے کئی وکلا کو گرفتار بھی کرلیا جب کہ پولیس نے بیرئیرلگا کر لاہور ہائیکورٹ کے مین گیٹ کا راستہ بھی بند کر دیا، ہائیکورٹ کے احاطے میں بھی پولیس کی بھاری نفری موجود ہے۔پولیس اور وکلا کے درمیان پیدا ہونے والی کشیدہ صورتحال کے باعث مال روڈ اور اطراف کی سڑکوں پر ٹریفک کی روانی بھی شدید متاثر ہوئی ہے اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں۔ پولیس کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ کی تالہ بندی کردی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں