ڈسکہ،فرائض سے غفلت برتنے پراسسٹنٹ کمشنراوردو پولیس افسران معطل

ڈسکہ‌(سی این پی)حلقہ این اے 75 ڈسکہ کے ضمنی انتخابات کے دوران اپنے فرائض سے غفلت برتنے پر الیکشن کمیشن کے احکامات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ اور دو پولیس افسران کو معطل کردیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کے احکامت کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ آصف حسین، ڈی ایس پی ڈسکہ رمضان اور ڈی ایس پی ذوالفقار ورک کو معطل کر دیا گیا۔الیکشن کمیشن پاکستان نے این اے 75 ڈسکہ کے ضمنی انتخاب کے دوران مشکوک کردار کے باعث انکوائری کروائی تھی۔ الیکشن کمیشن کی انکوائری رپورٹ میں انتظامیہ کے کردار کو مشکوک قرار دیا گیا تھا۔الیکشن کمیشن آف پاکستان نے چیف سیکریٹری پنجاب اور آئی جی پنجاب کو ضمنی انتخابات کے دوران اپنے فرائض سے غفلت برتنے پر چار مارچ 2021 کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا ہے۔واضح رہےکہ الیکشن کمیشن نے کمشنر گجرانوالہ ڈویژن، آر پی او گجرانوالہ ڈویژن اور آر پی او گوجرانوالہ رینج کو ان کے موجودہ عہدوں سے تبدیال کرکے گوجرانوالہ ڈویژن سے باہر بھیجنے کی بھی ہدایت کی تھی۔الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو حکم دیا گیا تھا کہ ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ، ڈی پی او سیالکوٹ اور اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ کو معطل کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں