تعلیمی اداروں کے لیے سعودی حکومت کا نیا حکم جاری!

ریاض(سی این پی) سعودی حکومت نے تمام تعلیمی اداروں کے لیے حکم جاری کیا ہے کہ نئے سیشن سے قبل عملے کی ویکسی نیشن مکمل کرائی جائے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب میں نئے سیشن سے قبل تعلیمی اداروں کے عملے کے لیے ویکسین لگوانا لازمی ہوگئی۔ وزارت تعلیم نے حکم جاری کردیا ہے۔وزیر تعلیم ڈاکٹر حمد آل الشیخ کا کہنا ہے کہ عملے کی ویکسی نیشن کے لیے شیڈول بھی تیار کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔ ادھر محکمہ تعلیم ریاض کے ڈائریکٹر جنرل حمد الوھیبی نے بتایا کہ وزیر تعلیم کی جانب سے نئی پابندی کا مقصد اس امر کو یقینی بنانا ہے کہ طلبا معمول کے مطابق تعلیم حاصل کریں۔محمد الوھیبی کا کہنا تھا کہ پورے ملک میں معمول کی زندگی جلد از جلد بحال کرنا چاہتے ہیں، خواہش ہے کہ تدریسی اور انتظامی عملہ بھی کورونا وائرس کی وبا سے محفوظ ہو جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس حوالے سے اقدامات شروع کردیے گئے ہیں اور خصوصی کمیٹی نگرانی بھی کررہی ہے۔خیال رہے کہ تعلیمی اداروں کے علاوہ بھی انتظامیہ نے حکم دیا ہے کہ تمام سرکاری اور نجی ادارے اپنے عملے اور اداروں سے رجوع کرنے والوں کو ویکسین لگوانے کے لیے ضروری اقدامات کریں۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں