چین کا آسٹریلیا سے چینی کمپنیوں کے ساتھ منصفانہ سلوک کرنے کا مطالبہ

بیجنگ(سی این پی)چین نے آسٹریلیا سے چینی کاروباری اداروں کے ساتھ منصفانہ سلوک کرنے اور دونوں ممالک کے درمیان سرمایہ کاری وتجارتی تعاون میں مداخلت بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔قومی ترقی واصلاحات کمیشن (این ڈی آر سی)کے ترجمان جِن شیان ڈونگ نے کہا ہے کہ آسٹریلوی فریق نے دوطرفہ سرمایہ کاری اور تجارتی تعاون کی موجودہ کامیابیوں پر غیرمنطقی پابندی عائد کی اور منصوبوں کو دبایا ہے جس سے دونوں ممالک کے مابین باہمی اعتماد کو نقصان پہنچا ہے اور کاروباری اداروں کے اعتماد کو شدید متاثر کیا ہے۔جِن نے ان خیالات کا اظہار چین-آسٹریلیا اسٹریٹجک اقتصادی مکالمہ کے فریم ورک کے تحت تمام سرگرمیوں کو غیرمعینہ مدت تک معطل کرنے بارے قومی ترقی واصلاحات کمیشن کے سابق فیصلہ کے ردعمل میں کیا۔جِن نے کہا کہ چین کو ضروری اور قانونی ردعمل دینا ہوگا اور آسٹریلیا کو اس کی پوری ذمہ داری لینی ہوگی۔انہوں نے آسٹریلوی فریق سے مداخلت بند کرنے اور چین-آسٹریلیا تعلقات کی بہترین ترقی کیلئے اقدامات اٹھانے کامطالبہ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں