(سی این پی)ابوظہبی: پی ایس ایل 6 کے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 10 وکٹ سے شکست دیدی۔ ابوظہبی میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کے 18ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی شاندار بولنگ کی بدولت کوئٹہ گلیڈی ایٹرز مقررہ 20 اوورز میں 133 رنز ہی بناسکی جس کے جواب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے اوپننگ بلے بازوں نے مطلوبہ ہدف 10 اوورز میں پورا کرلیا۔اسلام آباد یونائیٹڈ کے کولن منرو اور عثمان خواجہ نے جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بولرز کی خوب درگت بنائی۔ کولن منرو 36 گیندوں پر 90 رنز بناکر ناقابل شکست رہے ان کی اننگز میں 12 چوکے اور 5 چھکے شامل تھے جب کہ عثمان خواجہ 41 رنز پر ناقابل شکست رہے۔اس سے قبل اسلام آباد یوناٹئیڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر پہلے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے فاف ڈپلسی اور عثمان خان نے اننگز کا آغاز کیا، ڈپلسی صرف 5 رنز کے مہمان ثابت ہوئے، عثمان خان نے 14 رنز بنائے۔کپتان سرفراز احمد کی اننگز بھی 2 رنز تک محدود رہی، اعظم خان نے 26 رنز بنائے، آندرے رسل بھی 13 رنز بناسکے، محمد نواز 4 رنز بنائے، جیک ولڈرمتھ 9 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جب کہ جیک ویدرلڈ 43 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے۔اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے محمد وسیم، محمد موسیٰ اور حسن علی نے 2،2 جب کہ عاقف جاوید اور شاداب خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
بندرگاہوں کی سب سے بڑی کمپنی پاکستان پہنچ گئی
مصنوعی ذہانت سمیت ہمیں جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنا چاہئے، وزیراعظم
پولیس وردی پہننے پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
وزیراعظم کا ڈیرہ اسماعیل میں شہید کسٹم اہلکاروں کے لواحقین کیلئے امدادی پیکیج کا اعلان
سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 3 دہشت گرد ہلاک
پاکستان نے انسانی حقوق رپورٹ میں عائد امریکی الزامات مسترد کردیے
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں ہے، چیف جسٹس
پانچویں عاصمہ جہانگیر کانفرنس 2024 ہفتے کو لاہور میں ہوگی
لطیف کھوسہ نے پھر عمران خان کی جلد رہائی کی امید ظاہر کر دی
چیف جسٹس کی اپنے سفر کے دوران ٹریفک رواں رکھنے کی ہدایت